-
Book Title: Khilafat Ki Himayat Mein Mkhalfon Se Tark
-
Language: Urdu
-
Post Date: 2025-04-03 06:18:33
-
PDF Size: 6.42 MB
-
Book Pages: 66
-
Read Online: Read PDF Book Online
-
PDF Download: Click to Download the PDF
- Tags:
Khilafat Ki Himayat Mein Mkhalfon Se Tark
More Book Details
Description of the Book:
خلافت کی حمایت میں مخالفوں سے ترک موالات
منجانب خلافت کمیٹی وانمباڑی 19339ء
—————————————
تحریک ترک موالات کا مقصود یہ تھا کہ انگریزوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ انہیں ٹیکس وغیرہ کی ادائیگی نہ کی جائے ان کے تحت چلنے والے سرکاری محکموں میں ملازمت نہ کی جائے، غرضیکہ انگریز کی حکومت کو یکسر مسترد کردیا جائے تاکہ وہ مجبور ہوکر ہندوستان کی سرزمین سے نکل جائیں۔تحریک خلافت کے بطن سے ترک موالات اور تحریک ہجرت نے جنم لیا۔اس سارے پروگرام میں ہندوؤں کا فائدہ ہی فائدہ تھا۔جسے وقت نے ثابت بھی کیا۔
تحریک کے مرکزی قائد ین کی گرفتاری کے بعد گاندھی نے بڑی چالاکی سے اس تحریک کو ہائی جیک کرلیا ۔اور اس نے تحریک کے ذریعہ اپنے وہ سیاسی تجربات کیے جن کی اسے کانگریس میں اجازت نہیں مل سکتی تھی ، نہ ہی اس دور میں اسے کانگریس پر اس قدر اختیار حاصل تھا ۔
کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ خلافت تحریک اور خلافت قائدین تما گاندھی کے مکمل کنٹرول میں تھے اور ا ن کی کمانڈ کو ہر طرح منظور کر چکے تھے ،
دوسرے لفظوں میں خلافت تحریک گاندھی جی کے ہاتھوں کا ایک کھلونا بن چکی تھی ۔اندھی تقلید اور گاندھی کی شخصیت کے سحر نے ان سے ایسے کام بھی کروالئے ، جن سے ہندوستانی مسلمانوں کا بھاری نقصان ہوا ، ان میں سے ایک تحریک ہجرت اور ترک موالات بھی ہے۔
بعض مصنفین اور صحافی اس تحریک کو گاندھی کی سازش اور نیشنلسٹ مسلمانوں،خلافت، جمعیتہ کے اکابرین کی فاش غلطی بھی قرار دیتے ہیں ۔
مورخین کی رائے ہے کہ خلافت تحریک کو برٹش سرکار سے عدم تعاون اور تحریک عدم موالات کامشورہ گاندھی نے دیا تھا اور تحریک خلافت نے اسے اپنالیا۔
یہ کتاب اسی تحریک کی حمایت میں ان لوگوں کے نقطہ نظر کے خلاف ہے جو اس تحریک اور اس کے نتیجے میں مرتب ہونے والے بھیانک اثرات کا فہم و ادراک رکھتے ہوئے برعظیم کے مسلمانوں کو اس کے نقصان عظیم سے بچانا چاہتے تھے۔اس کتاب میں خلافت کی حمایت پر زور ،اس کے مخالفوں کا رد اور ترک موالات کے اثبات پر زور دیا گیا ہے ۔آئیے تحریک خلافت ترک موالات اور ہجرت کے حامیوں کے نقطہ نظر کا مطالعہ کرتے ہیں۔
محمداحمد ترازی
مورخہ 08 اپریل 2020ء کراچی
- Creator/s: Muhammad Ahmed Tarazi
- Date: 4/8/2020
- Year: 2020
- Book Topics/Themes: Tareekh e Pakistan
Leave a Reply